ضلعی انتظامیہ کی غفلت‘ غلہ منڈی سے بارش کے پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہوا
ملتان (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہفتہ کے روز ہونے والی بارش کا نکاس نہ ہونے سے غلہ منڈی میں کیچڑ اور پانی نے خریداروں کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ہفتہ کے روز ہونے والی بارش کے بعد سے غلہ منڈی میں تاحال بارش کا پانی کھڑا ہے واسا سمیت ضلعی انتظامیہ نکاسی آب میں ناکام ہے۔ جس کی وجہ سے غلہ منڈی کے تاجروں اور وہاں آنے والے خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ غلہ منڈی کے تاجروں نے اس صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔