ٹوکیو: آوشھیما جزیرہ جہاں انسان کم، بلیاں زیادہ ہیں
ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان کا جزیزہ آوشھیما جہاں انسان کم اور بلیاں زیادہ ہیں۔ بلیوں کی اکثریت کے باعث دنیا بھر میں یہ جزیرہ بلیوں کے جزیرے کے نام سے بھی مشہور ہے۔ کئی سال قبل اس جزیرے میں مقیم ماہی گیروں نے چوہوں کے خاتمے کیلئے یہاں بلیوں کو پالنا شروع کیا تھا، لیکن پھر دیکھتے دیکھتے اس جزیرے سے انسان تو نقل مکانی کر گئے لیکن بلیاں پلتی رہیں۔