مکرمی! آپ کے مؤقر جریدے کی وساطت سے وزیراعلیٰ‘ آئی جی‘ آر پی او شیخوپورہ اور دیگر حکام کی توجہ شیخوپورہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں کہ جب سے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے چارج سنبھالا ہے تب سے جرائم پیشہ عناصر (چور‘ ڈاکو‘ قاتل‘ اشتہاری‘ کرائے کے قاتل) کو بظاہر کہیں پناہ نہیں مل رہی۔ کئی تو انجام کو پہنچ چکے ہیں لیکن ایسے حالات میں ڈی پی او کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ کمانڈ اینڈ کنٹرول پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں پر خصوصی نظر رکھیں اور پولیس کو حدود و اختیارات سے تجاوز نہ کرنے دیں تاکہ جہاں جان و مال محفوظ ہوں اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال نہ ہو‘ عفت مآب خواتین خود کو محفوظ و مامون پائیں وہاں پولیس کی بے لگامی کے باعث فیصل آباد کی طرح کھلونے پستول سے تصویریں بناتے میٹرک کے طالب علم یا کسی منہ زور انسپکٹر کے ہاتھوں ڈسکہ بار کے صدر سمیت 2 وکیلوں کی ہلاکت جیسے واقعات نہ ہوں ورنہ…
مدعی نہ منصف حساب بے باق ہوا خون خاک نشیناں تھا رزق خاک ہوا
(شاہ نواز تارڑ … 0300-8859572)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024