مکرمی! غیر اعلانیہ اور غیر متوقع لوڈشیڈنگ کے نتیجہ میں گھریلو اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور یوں حکومت کے اس سال لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ہیں۔ موجودہ صورتحال سے عام صارفین کی مشکلات میں کمی کے علاوہ صنعتی ترقی کی رفتار میں بھی خاطر خواہ اضافے کے دور دور تک کوئی امکانات نہیں۔ ملک میں اربوں روپے کی بجلی کی چوری بھی جاری ہے۔ جن پر دعوئوں کے برعکس کوئی قابو نہیں پایا جا سکا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اصلاح احوال کی خاطر بجلی کی چوری کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ کس قدر ستم ظریفی ہے کہ لائن لاسز کا سارا بوجھ اووربلنگ کی صورت میں عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔ موجودہ عاقبت نااندیش حکومت کو صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہرممکن موثر تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی امام صاحب سیالکوٹ)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024