مکرمی! ہر سیاسی جماعت ایک دوسرے پر صادق و امین نہ ہونے کے نشتر چلا رہی ہے حالانکہ ہر پاکستانی کو علم ہے کہ ان کے کاندھوں پر پا¶ں رکھ کر ایوان اقتدار میں داخل ہونے والا کتنا صادق و امین ہے جو شخص لاکھوں نہیں کروڑوں روپیہ خرچ کر کے اقتدار میں آتا ہے۔ اس سے ولی اللہ ہونے کی توقع عبث ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے بھی کروڑوں تک پہنچے پھر یہ لوگ ووٹ لینے کے لئے اتنے سہانے خواب دکھاتے ہیں کہ ہماری بھی دنیاوی مجبوریاں ایسی ہیں کہ ہم سمجھتے ہوئے بھی ان اقتدار کے پجاریوں کے سامنے بکا¶ مال بن جاتے ہیں جس کے گھر بچوں کے لئے دو وقت کا کھانا نہ نصیب ہو بیمار بچوں کا علاج کے لئے پیسہ نہ ہو پولیس کے مظالم سے زندگی اجیرن ہو تو پھر ہم بکا¶ مال نہ بنیں تو کدھر جائیں اور یہ لوگ کامیاب ہو کر پھر اگلے الیکشن پر ہی عوام کو منہ دکھاتے ہیں اور غریب عوام کے مسائل دیدہ دانستہ جوں کے توں رکھتے ہیں تاکہ ان کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ عام آدمی کو صادق اور امین کی بحث سے کیا لینا دینا۔ اس کے تو مسائل حل ہونے چاہئیں۔ (محمد یوسف جنجوعہ - وزیر آباد)
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024