مکرمی! پچھلے کئی دنوں سے لاہور میں بڑھتی وارداتوں پر کوئی رد عمل نہیں پولیس چالان، دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف۔ میرے علاقہ گڑھی شاہو میں بڑھتے جرائم چوری کی وارداتیں، بچوں میں نشہ آور ادویات کی لت کا لگنا عام ہوتا جارہا ہے۔ میری ہی گلی نیواں احاطہ میں چھوٹے چھوٹے تقریباً 11 سے 16سال کے بچے سگریٹ نوشی اور چرس وغیرہ گلی کے باہر کھڑے ہو کرسرعام استعمال کرتے ہیں۔ پولیس پاس سے گزر جاتی ہیں لیکن کوئی چیکنگ نہیں کرتاکوئی پوچھتا تک نہیں کہ یہاں کیوں کھڑے ہو۔ میری حکومت سے اپیل ہے کہ پولیس کو سخت ایکشن لینے کا حکم صادر کیا جائے۔ چھوٹے بچے یا بڑے نوجوان جو یہ کام کرتے ہیں ان کو یا ان کے والدین کو پکڑا جائے ان کو جرمانہ یا سزا دی جائے تاکہ نوجوان نسل برباد نہ ہو۔
(عمران شاہد، گڑھی شاہو لاہور)