گوجر خان میں صفائی کی صورتحال
مکرمی! وارڈ نمبر 19 گوجر خان میں مسجد قادریہ چشتیہ سے لے کر ٹیوب ویل تک صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال ہے۔ اطراف نالیوں میں جڑی بوٹیاں ہونے کی وجہ سے تمام گندا پانی راستہ میں آ جاتا ہے اور نمازیوں کو بے حد دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام گندہ پانی راستہ میں آجاتا ہے اور نمازیوں کو بے حد دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار ہے۔ تمام اہل محلہ بلدیہ گوجر خان میں چیف آفیسر اور عامر صاحب اور چیئرمین بلدیہ گوجر خان کے پاس پیش ہوئے مگر ہمارے کسی درخواست پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا وزیراعلیٰ پنجاب ‘ چیئرمین بلدیہ شاہد صراف گوجر خان سے اپیل ہے کہ ہماری درخواست پر عملدرآمد کروایا جائے۔ (میاں مطلوب حسین ۔گوجر خان)