مکرمی! گنجان آباد علاقہ امام صاحب کی گلیوں کے گٹر گذشتہ کئی روز سے ابل رہے ہیں جس سے گلیوں میں گندگی بکھری رہتی ہے اور یوں علاقہ میں شدید تعفن پایا جاتا ہے جس سے مضر صحت اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ گٹروں کا گندا اور غلیظ پانی گلیوں میں بہنے سے آنے جانے والوں کو سخت کوفت اٹھانا پڑتی ہے اور نمازیوں کے کپڑے بھی ناپاک ہوتے رہتے ہیں۔ مقامی DCO، TMAکے سربراہ اور SWMC کے چیئرمین سے اصلاح احوال کا پر زور مطالبہ کیا جاتا ہے۔(ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی سیالکوٹ)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024