یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے آزاد جموں و کشمیر میڈیکل ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور(نیوز رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے اسٹیٹ انٹری ٹیسٹ آزاد جموں اینڈ کشمیر میڈیکل و ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز میں داخلے کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی طور پر2940امیدواروں نے25ستمبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔مظفر آباد کی ثانیہ بشیر نے 1034نمبر لیکر پہلی پوزیشن، مظفرآباد ہی کی نقش فاطمہ نے 1017نمبر لیکر دوسری جبکہ ابصار مختار نے 1011نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔