ماڈل ایان کو پھر پاسپورٹ نہ مل سکا کسٹم کورٹ سے رجوع کی ہدایت
راولپنڈی (آئی این پی) ایان علی کی پاسپورٹ سپرداری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ ڈیوٹی جج بینکنگ کورٹ صابر سلطان نے ضمانتی مچلکے لینے سے انکار کر دیا، سکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں سج دھج کے آنے والی ایان علی گذشتہ روز بھی عدالت سے خالی لوٹ آئیں۔ ٹرائل کورٹ کے جج رانا آفتاب کے رخصت پر جانے کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اس لئے پاسپورٹ کی سپرداری کسٹم کورٹ ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے ماڈل ایان علی کو کسٹم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ سماعت پر ماڈل گرل کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر سپرداری نہ ہوئی جبکہ گزشتہ روز وہ اپنے ضامن بھی ساتھ لائیں تھیں۔
ماڈل ایان