لاہورمیں دھند کے باعث چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے
لاہور سےرحیم یارخان تک صبح کےاوقات میں دھند چھائی رہی،جس کےسفر کرنےوالوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،تاہم دھند شدید ہونے کی وجہ سے ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے پر چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پرپہنچ گئی،جنہوں نے زخمیوں کوفوری طور پراسپتال منتقل کردی،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،حادثہ کے بعد موٹر وے پر ٹریفک کا بہاﺅ بھی متاثر ہوا،جس سے شہریوں کا کافی مشکلات سے دو چار ہونا پڑا