سپریم کورٹ بار نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کردیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صدر بار بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے نیشنل ایکشن پلان کے نتائج یقینی بنانے کیلئے اختیارات میں توسیع ضروری ہے۔ سندھ اور وفاقی حکومت فوری طور پر سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کریں۔ رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی وجہ سے ہی کراچی میں امن چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ ایڈووکیٹ بازیابی رینجرز اور آرمی کے تعاون سے ہی ممکن ہوئی ہے۔