سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی پیروی کرنے والے وکیل کے چیمبر سے ضروری کاغذات چوری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن کے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل کے چیمبر چور تمام ضروری عدالتی کاغذات لے گئے۔ منصور الرحمان آفریدی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ چور نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف اندراج مقدمہ کے متعلقہ تمام ریکارڈ لے گئے۔ انہوں نے رات گئے نوائے وقت کو بتایا کہ صبح 10بجے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو چوری کی ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست دی تھیں پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔