مقبوضہ کشمیر میں پنڈتوں کیلئے الگ بستیوں کا منصوبہ شملہ معاہدے کے منافی ہے:علامہ ریاض
لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندو پنڈتوں کیلئے الگ بستیوں کا منصوبہ شملہ معاہدے کے منافی ہے۔بھارت کی مقبو ضہ کشمیر میں پتڈتوں کی آباد کاری وادیء کشمیر کو خطے کا فلسطین بنانے کی سازش ہے۔حکومت پوری دنیا میں وفود بھیج کر مسئلہ کشمیر بارے قومی مئوقف دلیر ی سے بیان کرے۔