حکومت نواز شریف کے وژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے: آصف کرمانی
لاہور (خصوصی رپورٹر) ترجمان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین جتنا مرضی زور لگالیں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے،2018کے انتخابات میں عوام چوتھی مرتبہ بھی نواز شریف پر ہی اعتماد کا اظہار کریں گے، مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی قیادت میں مضبوط اور متحد ہے، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں کام کیا ہے۔ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پایا، معیشت کو مستحکم بنایا، حکومت نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے، عمران خان منی لانڈرنگ ایک ٹیسٹ کیس ہے۔