وزیراعلیٰ نے ہمارے مسائل کے حل میں دلچسپی لے کر دل جیت لئے ہیں، کل بھی ساتھ تھے آئندہ بھی رہیں گے: تاجر برادری
لاہور (خصوصی رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کی قیادت میں تاجر برادری کے نمائندہ وفد جبکہ مسلم لیگ ن کے تاجر ونگ پنجاب کے پیٹرن انچیف انجم بٹ کی سربراہی میں تاجر رہنماﺅں اور انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق، صدر اجمل بلوچ اور جنرل سیکرٹری نعیم میر کی قیادت میں تاجروں کے وفود نے تاجر برادری کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہمارے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہمارے مسائل کے حل میں دلچسپی لے کر اور جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کراکر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ تاجر برادری کل بھی ان کے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔
تاجر برادری