چودھری محمد سرور نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ان کی شہریت پاکستان کی ہے ، برطانیہ کی شہریت دوبارہ نہیں لے رہے، یہاں رہ کر سیاست کریں گے، فی الحال بیرون ملک جا رہے ہیں وطن واپسی پر سیاست میں سرگرم حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہرجرائم پیشہ شخص کے پیچھےکوئی نہ کوئی بڑا آدمی ہوتا ہے، جب لوگوں کو نچلی سطح تک اقتدارمنتقل ہوگا توحالات بہترہونگے ،ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ ان کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں،، وہ ن لیگ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، دھرنے کے دوران بات چیت سے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی، اگر لندن پلان میں ان کا کردار ثابت ہو جائے تو وہ ہر سزا کیلئے تیار ہیں۔سابق گورنر نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک دورے کے بعد سیاسی لائحہ عمل پر غور کریں گے۔