کراچی میں تین دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کے احکامات وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں
وزارت داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی پولیو مہم کی وجہ سے لگائی گئی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کو موثر اور پولیو ورکرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی ہو گی واضح رہے کہ چند روز قبل لیاری کے علاقے میں پولیو مہم کے دوران ورکرز پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث پولیو مہم کو ملتوی کرنا پڑا۔ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سندھ پولیس کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی تھی جس کے پیش نظر آج سے تین روز تک شہر قائد میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہو گی