لاہو ر کے وکلا کا کراچی بار کا دورہ خطاب نہیں کرنے دیا گیا
کراچی (وقائع نگار)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کا کراچی بار کا دورہ۔ وکلاء کے گروپوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی۔وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ذوالفقار احمد کو خطاب نہیں کرنے دیا۔ واضح رہے کہ ذوالفقار احمد نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذوالفقار احمد کی آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ سے تعلق رکھنے والے وکلاء متحرک ہوگئے اور انہوں نے ذوالفقار احمد کو کراچی بار سے تقریر نہیں کرنے دی۔