کرپٹ عناصر کا صفایا ہوگیا تو ملک ترقی کرے گا، ضیا عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے مگرمچھوں کا صفایا ہوگیا تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکے گا‘ احتساب کو انتقام قرار دینے والے سزا سے نہیں بچ سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی رہائش گاہ پر مشتاق اعوان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب دھونس دھاندلی اور دھمکیوں کادور گذرچکا‘ آزاد فیصلوں سے عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے۔ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور ملک کے استحکام کے لئے دیگر اداروں کو بھی اپنی ساکھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔
ضیا عباس