کوئٹہ بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی کی نکلی
کراچی(کرائم رپورٹر) کوئٹہ بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی کی نکلی۔ آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے رپورٹ طلب کرلی جبکہ دھماکے کے بعد کراچی میں سیکورٹی بھی سخت کردی گئی۔ کوئٹہ میں بم کے دھماکے کی تفتیش کرنے والے افسروںکے مطابق دھماکہ کرنے کے لیے جس گاڑی کا استعمال کیا گیا وہ 1986ءماڈل کی اور اس کا نمبر ٹی 4377 ہے اور وہ کراچی میں جمیل الرحمان کے نام پر رجسٹرڈ تھی جو کورنگی کا رہنے والا ہے تفتیشی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ گاڑی کا ٹیکس آخری بار 2008ءمیں بھرا گیا تھا جمیل الرحمان نامی جس شخص کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ تھی پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ گاڑی کراچی سے کب اور کیسے کوئٹہ پہنچی آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کوئٹہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے یہ بات بھی کی ہے کہ اگر کوئٹہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ نہیں لگائی گئی اور واقعی کراچی کی گاڑی نمبر ٹی 4377 استعمال ہوئی ہے تو اس بات کا بھی پتہ لگایا جائے کہ 2008ءسے پہلے اور بعد میں کتنی بار فروخت ہوئی اور کن لوگوں کے پاس اور استعمال میں رہی۔
کراچی کی گاڑی