صاف ستھری ایم کیو ایم بنادی، سیاست میں کھلواڑ بند ہونا چاہئے: فاروق ستار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ ختم کرنے کی باتیں کرنے والے نادان ہیں۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ شاہد پاشا کو بازیاب کرایا جائے۔ پڑھی لکھی اور صاف ستھری ایم کیو ایم بنادی، متحدہ لندن سے کوئی تعلق نہیں، کسی کا خفیہ تعلق ہے تو بتائیں خود اسے نکالیں گے۔ کھیل میں سیاست اور سیاست میں کھلواڑ بند ہونا چاہئے۔