سندھ ہائیکورٹ کا حیدر آباد تا میرپور خاص ٹول ٹیکس کی وصولی کا حکم معطل
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں حیدر آباد سے میر پور خاص تک 67کلومیٹر روٹ کے لیئے سندھ حکومت کی جانب سے ٹول ٹیکس کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت جذوی طور پرسندھ ہائی کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ٹول ٹیکس صرف ان گاڑیوں سے وصول کےا جائے جو انٹری پوائنٹ سے ایگزٹ پوائنٹ تک 67کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیںچندکلومیٹر کا مختصرسفرکرنے والے مقامی آبادی کے ٹرانسپورٹر سے کو اس سے مستثنا قرار دےا جائے ، عدالت فریقین کو سن کر کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرے گی ضرورت سمجھی گئی تو معاملے پر کمیشن بھی تشکیل دےا جاسکتا ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی گئی۔ بروز بدھ کیس کی سماعت چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تو سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل ضمیر احمد گھومرو ودیگر عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتاےا کہ اس حوالے روڈ اینڈ ٹول آرڈیننس 1962ءکے تحت 12ستمبر 2012کو سندھ حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کےا تھا سندھ ہائی کورٹ نے نوٹفیکشن معطل نہیں کےا بلکہ ایک درمےانی راستہ نکالتے ہوئے کچھ ترمیم کرتے ہوئے حکم جاری کےا ہے جس کے خلاف منی بس ایسوسی ایشن والوں اور مقامی افراد نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی ہیں ۔بعدازاں عدالت نے مذکورہ حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی ہے۔