بھار ت نے لائن آف کنٹرول پر آگ کا کھیل بند نہ کیا تو منہ توڑ جواب کیلئے تیار رہے،شجاعت بخاری
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے انتباہ کیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقو ں پر بھارتی فوج کی آئے دن بلا اشتعال فائرنگ ، گولہ باری سے پاک فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے ،بھار ت نے لائن آف کنٹرول پر آگ کا کھیل بند نہ کیا تو منہ توڑ جواب کیلئے تیار رہے،سیرت حضرت سیدہ زینب ؑبنت علی ؑ آمریت کی موت ہے، منگل کو یوم عقیلہ بنی (صفحہ10بقیہ18)
ہاشم کے پروگراموں میں ظلم و بربریت کیخلاف آواز احتجاج بلندی کی جائیگی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے یوم عقیلہ بنی ہاشم کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ایس ایم رضوی کی سر کر دگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔