آصف زرداری سے چینی اور کینیڈا کے سفیروں برطانوی ہائی کمشنر کی الگ الگ ملاقات
اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنرپیری جے کالڈرووڈ، چین کے ایمبیسڈر سن ویڈونگ اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک تھے۔ اس موقع پر تینوں ممالک کے پاکستان سے باہمی تعلقات ، عالمی صورتحال اور دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی بطور چینی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا اور کہا کہ سن وی ڈونگ پاک چین تعلقات اور دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔