عمران خان ریلو کٹا اور پھٹیچر بالر بن گیا اور میں اب بھی بیٹنگ کر رہا ہوں‘ خواجہ آصف کا ٹویٹ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو”ریلو کٹا اور پھٹیچر“ کا طعنہ دےا ہے اور کہا ہے کہ 2013 کا الیکشن جیتا،پھر ٹربیونل اور سپریم کورٹ میں اپنا کیس جیتا خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں نے دو ہزار تیرہ کا الیکشن جیتا تم الیکشن ٹریبونل میں کیس ہارے اور آج سپریم کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا اور اب بھی میں بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ عمران خان ریلو کٹا اور پھٹیچر بالر بن گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 110 کے حوالے سے پی ٹی آئی کی دائرکردہ نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خواجہ آصف کی کامیابی کو برقرار رکھا تھا۔
خواجہ ٹویٹ