حافظ سعید کی فورتھ شیڈول سے نام نکلوانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
اسلام آباد( وقائع نگار) جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کی فورتھ شیڈول ٹو سے نام نکلوانے کی درخواست پر فرےقےن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے چودہ دن مےں جواب طلب کرلےا ہے کےس کی سماعت عدالت عالےہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ درخواست میں سیکٹری داخلہ ہوم سیکٹری پنجاب ہوم سیکٹری سندھ سیکٹری خارجہ نیکٹا اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کے کونسل نے موقف اختےار کےا کہ حافظ محمد سعید کا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں2003 میں وزارت داخلہ کی جانب سے حافظ محمد سعید کا نام فورتھ شیڈول ٹو میں ڈالا گیا تھا کونسل نے استد عا کی کہ عدالت تمام فریقین کو ہدایت دے کہ وہ متعلقہ فریقین کو حافظ محمد سعید کے خلاف کاروای سے روکیں فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ حکم جاری کردےاہے ۔