آئر لینڈ جانے والے مسافر سے بندوق کی گولی برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر آئر لینڈ جانے والے مسافر سے بندوق کی گولی برآمد ہونے پر اسےحراست میں لے لیا گیا عامر علی سکنہ صوابی نجی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ دوبئی آئرلینڈ روانگی کیلئے ائرپورٹ پہنچا ائرپورٹ حکام نے اسے حراست میں لینے کے بعد تھانہ ائرپورٹ کے حوالے کردیاپولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔