;;حدیبیہ کیس‘نیب درخواست مسترد ہونے پر شریف خاندان گرم پانیوں سے نکل آیا
اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے حدیبیہ پیپرز ملز اور عمران خان اور جہانگیر ترین کی اہلیت کے بارے میں فیصلے سے پاکستان کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ حدیبیہ پیپر ملزکو کھولنے کی نیب کی درخواست مسترد کئے جانے‘ سے شریف خاندان کو سیاسی لحاظ سے ریلیف ملا ہے۔ شریف خاندان جو پچھلے 5 ماہ سے گرم پانیوں میں تھا کے حوصلے بڑھ گئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو حدیبیہ پیپرز ملز میں ٹارگٹ بنا کر سیاسی افق سے ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے ۔ شہباز شریف کیلئے مسلم لیگ (ن) کی صدارت اور وزارت عظمیٰ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ عمران خان اہل قرار دیئے جانے کے باوجود جہانگیر ترین کی نااہلی تحریک انصاف کیلئے شدید جھٹکا لگا ہے۔ جس سے پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے رکھنے والی شخصیت ناک آ¶ٹ ہوگئی۔ آنے والے دنوں میں پارٹی کو مالی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ حدیبیہ پیپرز ملزکیس کو ری اوپن کرنے کی درخواست مسترد ہونے سے وفاقی وزیر خزانہ اقتصادی امور محمد اسحاق ڈارکی وطن واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اگرچہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو نااہل قرار نہیں دیا لیکن ان کے سر پر غیرملکی فنڈنگ کے کیس کی تلوار لٹک رہی ہے۔
حدیبیہ کیس / الزامات