اسلام آباد: پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ، کئی افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن سے منشیات برآمد کر لی گئیں
اسلام آباد کو منشیات فروشوں کے چنگل سے آزاد کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ، قائد اعظم یونیورسٹی کے اطراف میں آپریشن کیا. رینجرز اور پولیس نے بڑے پیمانے پر ایکشن کیا جس میں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی ، آپریشن کا مقصد تعلیمی اداروں کو منشیات فروشوں سے نجات دلانا تھا ، آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور آپریشن کے دوران ٹیمیں تشکیل دی گئیں .
آپریشن کے دوران ڈھوک ناریل ، رومالی گائوں ، ملپور میرا ، ڈھوک طاہر ، بجران اور ڈھوک سیہالی کی بھی تلاشی لی گئی اور اس دوران کئی افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جن سے منشیات بھی برآمد کی گئیں.