دھرنے والوں کا مقصد ختم حکومت تھام، ملک میں مفتی اور پیر پلس، سائنسدان کم ہیں: احسن اقبال
اسلام آباد (نا مہ نگار) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ختم نبوت کا نعرہ لگانے والوں کا مقصد ختم حکومت تھا،پاکستان میں مفتی اور پیرتو سرپلس میں ہیں لیکن سائنسدانوں کی کمی ہے،آج ہمیں اسلام کے لیے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی میں پیچھے رہنے کے خلاف دھرنا دینے کی ضرورت ہے،سترسال سے پاکستان میںکسی جمہوری حکومت کو چلنے نہیں دیا گیا یہی وجہ ہے کہ مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوا بدقسمتی سے سترسال میں انہیں ایک بھی وزیراعظم ’’بندے کا پتر‘‘ نہیں نظرآیا۔ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائرایجوکیشن کمیشن میں چینی کمپنی ہواوے کے تحت سکل مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ،ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں،10 لاکھ طلبا میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے جاچکے ہیں،نوجوان ہمارے اعتماد پر پورا اترے ہیں،تھری جی فور جی لائسنز کے لئے ہم نے لائسنس جاری کیے،پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کے لئے بھی تیار ہے یہ صدی اقتصادی نظریات کی صدی ہے،چند قوتیں پاکستان میں بے یقینی پیدا کرنا چاہتی ہیںسول حکومتوں کو چلنے نہیں دیا گیا۔ ہم سب مسلمان ہیں سب ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں،آمروں نے ملک خراب کرکے کہا سیاسی حکومتیں ٹھیک کریں ۔