کوہاٹ راولپنڈی ریل کار مئی میں فعال ہو جائے گی: سعد رفیق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزارت ریلوے نے کوہاٹ راولپنڈی ریل کار کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا ہے جس کو بند ہوئے 12 سال گزر چکے ہیں۔کوہاٹ راولپنڈی ریل کار مئی 2017میں فعال ہوجائے گی۔ ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ وہ جمعہ کویہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا ریلوے حادثات کی روک تھام کے منصوبہ میں قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات شامل ہوں گے۔تمام ریلوے حادثوں کی تحقیقات کی روشنی میں یہ منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔