امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ شام کے معاملے پرروس کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچے ہیں تاہم روس کیساتھ معاہدے کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی وزیرخارجہ کیساتھ طویل ملاقات تعمیری اورنتیجہ خیز رہی۔سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دونوں ہم منصب نے طویل ملاقات کی جس کے بعد نیوز کانفرس میں روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب بھی چندمسائل امریکا کیساتھ بات چیت سی حل کرنیکی ضرورت ہے۔جان کیری کا کہنا تھا کہ تیکنیکی ٹیموں کے درمیان جینوا میں ملاقات آئندہ چندروزتک جاری رہیگی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024