امریکہ میں متحدہ کے کارکن دھمکیاں دے رہے ہیں، مقدمہ درج کرائونگی: ارم عظیم فاروقی کا ٹویٹ
لندن(خصوصی رپورٹر) متحدہ کی مستعفی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ انہیں امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکن دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ارم عظیم فاروقی نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکن انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انکے پاس سارے ثبوت ہیں، اسکا مقدمہ درج کرائیں گی، یہ پاکستان نہیں کہ پولیس اسے آسان لے۔