گورنر سندھ نے نوعمر بچوں کی ملازمت پر پابندی کے بل کی توثیق کردی
کراچی (وقائع نگار) گورنر سندھ محمد زبیر نے کم عمر بچوں کی ملازمت پر پابندی کے بل کی توثیق کر دی ہے۔ مذکورہ بل سندھ اسمبلی نے 25 جنوری 2017 ء کو پاس کیا تھا۔ گورنر سندھ کی توثیق کے بعد یہ بطور ایکٹ فوری طور پر پورے صوبہ میں نافذ العمل ہو گیا ہے۔ ایکٹ کے مطابق شعبہ ہائے زندگی ومعاشی اداروں سمیت فلاحی اداروں میں بھی بچوں با الخصوص نو عمر بچوں کی ملازمت پر پابندی عائد ہو گی۔
گورنر/توثیق