جرمنی: شامی پناہ گزین خاتون کوا سکارف پہن کر کمرہ عدالت میں آنے سے روک دیا گیا
برلن (این این آئی) جرمنی میں ایک جج نے شامی پناہ گزین خاتون کو سر پر سکارف پہن کر کمرہ عدالت میں آنے سے روک دیا۔ عدالت میں خاتون کی طلاق کے حوالے سے مقدمہ دائر ہے۔ مشرقی شہر لوکنڈ والا میں عدالت کے جج نے ان کی مؤکلہ کو بھیجے گئے تحریری خط میں کہا حجاب یا سر پر سکارف جیسی مذہبی علامات کے ساتھ کمرہ عدالت میں داخلہ ممنوع ہے۔ عدالت کے جج نے وارننگ دی کہ مذکورہ ہدایات کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں شامی خاتون کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔