کویت کی16رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ۔امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کابینہ میں شامل وزرا سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر کویت نے قبل ازیں ایک حکم نامے کے ذریعے نئی کابینہ میں شامل وزرا کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے شیخ جابر المبارک الصباح کو وزیر اعظم برقرار رکھا ہے۔ وزارت دفاع کا منصب اپنے بڑے بیٹے شیخ ناصر الصباح الاحمد الصباح کو سونپا ہے جبکہ وہ اول نائب وزیراعظم بھی ہوں گے۔ 69 سالہ شیخ ناصر کو پہلی مرتبہ کسی وزارت کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ 2006 سے شاہی دیوان کے سربراہ چلے آ رہے تھے۔ نئی کابینہ میں 9 نئے چہرے شامل ہیں، تیل اور خزانے کی وزارتوں کے قلم دان بھی نئے وزرا کو سونپے گئے ہیں۔ تیل کے شعبے سے وابستہ ایک سابق اعلی عہدہ دار بخیت الرشیدی کو سبکدوش کابینہ میں شامل اعصام المرزوق کی جگہ نیا وزیر تیل مقرر کیا گیا ہے۔ کویت کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے سابق سربراہ نیفال الحجرف کو وزارت خزانہ کا قلم دان سونپا گیا ہے۔
گورا سرکار کے حضور فریاد نامہ
May 04, 2024