کاہنہ: تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گیا۔ کوٹ لکھپت کا امتیاز نوید موٹر سائیکل پر فیروزپور روڈ پر جا رہا تھا کہ صوئے اصل کے قریب پیچھے سے آنے والے مزدا ٹرک نے ٹکر مار دی۔ جس سے وہ موٹر سائیکل سمیت قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا گرا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی کو ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔