لاہور: ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گلشن راوی میں فرحان اور اسکی فیملی سے 13 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، باغبانپورہ کے علاقہ میں ملک مجیدکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے مالیت، ملت پارک کے علاقہ میں ممتاز کے گھر سے 4 لاکھ روپے مالیت، کاہنہ کے علاقہ روشن ٹائون میں اعظم کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے مالیت، داتا دربار کے علاقہ میں سوہنی کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت، کوٹ لکھپت کے علاقہ میں فیصل کے گھر سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سبزہ زار کے علاقہ مرغزار کالونی میں شبیر اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے مالیت، چوہنگ میں وارث اور اسکی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت، مسلم ٹائون کے علاقہ میں جمیل اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت، ستوکتلہ میں عماد اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، شمالی چھائونی میں اسلم کی دکان سے سوا لاکھ روپے، ماڈل ٹائون میں اظہار سے 75 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں عامر سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں ذوالفقار سے 40 ہزار روپے، گلبرگ میں عمر کی دکان سے 35 ہزار روپے، قلعہ گجر سنگھ میں سحرش سے 16ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے شادباغ میں اصغر کے گھر سے 15لاکھ روپے مالیت، ہیئر کے علاقہ میں وسیم کے گھر سے 12لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان جبکہ مانگا منڈی میں شبر کی حویلی سے 10لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے ہیں۔ چوروں نے فیصل ٹائون میں رشید، مز نگ میں یاسر، فیصل ٹائون میں ارشد کی کاریں جبکہ ماڈل ٹائون میں عمر، اقبال ٹائون میںعامر، مصطفی ٹائون میں حسیب، لوہاری میںکامران، شادباغ سے کاشف کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔