نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گرین ٹائون میں نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم ماجد علی کی ضمانت منظور کر لی۔مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار نے ملزم ماجد علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گرین ٹائون پولیس نے ملزم ماجد علی کو نوجوان کے قتل میں ملوث کر دیا ، ماجد علی نے دکان ذیشان کو کرائے پر دے رکھی تھی ، قتل میں اصل ملزم اسامہ اور ابرار ملوث ہیں جو جیل میں قید ہیں ، ملزم ماجد پر صرف یہ الزام ہے کہ اس نے دکان مالک ہونے کی وجہ سے مقتول کو طبی امداد کیوں نہیں دی ۔