لاہور ہائیکورٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کی قیمتوں میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست میں ایل پی جی کی قیمتوں میں پٹرولیم ڈوویلپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت نے ایل پی جی فی میٹرک ٹن پر 4669 روپے اضافی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ ایل پی جی پر لگائے گئے اضافی سیل ٹیکس کو کالعدم قرار دیا جائے۔