ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے بہترین کارکردگی پر 2 پولیس اہلکاروں میں 25,25 ہزار نقد انعام اور تعریفی اسناد تقسیم
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فیلڈ میں فرائض سرانجام دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ہمیں عوام کے محافظوں اور ان کی خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اہلکاروں میں نقد انعام و تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بہادری اور اچھی کارکردگی پر اینٹی رائٹ فورس کے کانسٹیبل اسلم اور کانسٹیبل دلبر حسین میں 25/25 ہزار روپے نقد اورسی سی ٹو سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔