نوسربازوں نے لاری اڈے پر نوجوان کو نشہ دیکر لوٹ لیا
ملتان (کرائم رپورٹر‘ نوسربازوں نے نوجوان کو نشہ دیکر لوٹ لیا۔ واضح رہے کہ 30سالہ نامعلوم نوجوان لاری اڈہ پر موجود تھا جسے نوسربازوں نے نشہ دیکر سامان و نقدی سے محروم کر دیا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ نوجوان کو ریسکیو ٹیم نے نشتر منتقل کر دیا ہے۔