جوتے بنانے والے کارخانے میں آگ لگ گئی
لاہور (سٹاف رپورٹر) جوتے بنانے والے کارخانے میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا معلوم ہوا ہے کہ وینس پورہ کے علاقہ میں جوتے بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کارخانے میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل گیا اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔