ڈی پی او وہاڑی کی پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
کرم پور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے ضلع بھر میں پتنگ کی فروخت اور اڑانے پر پابند ی پر تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی کو کنٹرول کریں وگرنہ ایس ایچ اوز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔