تونسہ شریف: ہسپتال کے خاکروب اور سکیورٹی گارڈ کی خاتون سے زیادتی کی کوشش
تونسہ شریف(نامہ نگار) چلڈرن وارڈ میں قصبہ بوہڑ کے شبیر سنجرانی نے تونسہ پولیس کو بتایا کہ میرا بچہ ہسپتال میں زیر علاج تھا میری بیوی شاہین بی بی جب واش روم گئی تو ہسپتال کا سیکورٹی گارڈ اور خاکروب سمیع اللہ اور سلطان سکندر نے میری بیوی کو پکڑ لیا اور زیادتی کی کوشش کی میری بیوی کے شور مچانے پر دونوں ملزمان فرار ہوگئے تونسہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم فرار ہوگئے مدعی نے چوک ہاشم میں احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ مزید دفعات لگائی جائیں جس پر ایس ایچ او تونسہ سید اصغر بخاری نے بتایا کہ ایف آر میں مزید دفعات لگا رہے ہیں اور ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائیگا ایم ایس تونسہ ڈاکٹر طاہر حسین خان بلوچ نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو جلد از جلد ملازمت سے کر دیا گیا اور انکے خلاف مزید کاروائی بھی کی جارہی ہے ۔