شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی نعشیں برآمد
لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ داتا دربار کے علاقہ پیر مکی دربار کے قریب سے 40سالہ اور 35 سالہ دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جنہیں شناخت نہ ہونے پر پولیس نے مردہ خانے جمع کرا دیا ہے۔ لاری اڈا کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔