اوپیک تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور کوشش کرے گی: الجزائری وزیرتوانائی
الجیرز (این این آئی)تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک رواں ہفتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بہتری لانے کے اقدامات پر اتفاق رائے کی ایک اور کوشش کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کے وزیر توانائی نورالدین بوتیفا نے کہا کہ ملک میں توانائی پر ہونے والی کانفرنس کے دوران اوپیک ممالک غیر رسمی مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات میں تیل کی پیدوار میں کمی یا اسے موجودہ سطح پر منجمد پر غور کیا جائے گا۔نورالدین بوتیفا نے کہا کہ ان مذاکرات میں ہم خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے۔