آئندہ مالی سال زرعی شعبے کیلئے 13کروڑ 45 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کے دوران زرعی شعبے کے لئے 13 کروڑ 45 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد پانی دستیاب ہوگا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے زرعی ٹیوب ویلوں کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم شمسی توانائی کے استعمال اور آب پاشی کے نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کر کے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے طویل مدتی حکمت عملی بھی اختیار کی جا رہی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔ زرعی شعبے کے لئے پانی کی وافر دستیابی سے آئندہ مالی سال کے دوران اس شعبے کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔