دہشتگردی سے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے: پیاف
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کوئٹہ دہشت گردی کے واقعہ میں 60افراد سے زائد کی شہادت کے واقعہ کو افسوسناک قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات سے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فوج کے آپریشن ضرب عضب کے وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مکمل ختم کیا جائے۔